لندن( ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور احمد صاحب کی طرف سے پاکستانی ڈیم فنڈ میں 20 ہزار پونڈ کا عطیہ.
تفصیلات کے مطابق:
جماعت احمدیہ یوکے کے صدر رفیق احمد حیات صاحب نے ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ:
حمدیہ جماعت نے ہمیشہ پاکستان کے اندر اورپاکستان کے باہر ملک کی بہتری اوربہبود کیلئے کام کیاہے، چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے پاکستان میں ڈیم کی تعمیر کیلئے عطیات کی اپیل پر احمدیہ جماعت کے سربراہ مرزا مسرور احمد صاحب نے پوری دنیا میں کمیونٹی کو دل کھول کر ڈیم کیلئے عطیات دینے کی ہدایت کی ہے ،انھوں نے ذاتی طورپر اس کیلئے 20ہزار پونڈ کا عطیہ دیا ہے جبکہ برطانیہ میں احمدیہ جماعت نے اس اپیل کے جواب میں مزید 30 ہزار پونڈ کاعطیہ جمع کرایاہے اس کی کاپیاں چیف جسٹس پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کو ایک خط کے ساتھ بھیجی جاچکی ہیں جس میں یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ احمدیہ جماعت ہمیشہ اپنے پیارے وطن کی خدمت کرنے کو تیار ہے اور مزید کسی بھی امداد کیلئے صف اول میں ہوگی.
No comments:
Post a Comment